ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اب ملک میں کہیں سے بھی لے سکیں گے راشن، 17ریاستوں میں ’ون نیشن ون راشن کارڈ‘کا نظام نافذ

اب ملک میں کہیں سے بھی لے سکیں گے راشن، 17ریاستوں میں ’ون نیشن ون راشن کارڈ‘کا نظام نافذ

Sat, 13 Mar 2021 08:46:48    S.O. News Service

نئی دہلی،13؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی)’ون نیشن ون راشن کارڈ‘ سسٹم کو ملک کی 17 ریاستوں میں نافذ کردیا گیا ہے- اس میں شامل ہونے والی ریاستوں میں اتراکھنڈ کا نام بھی جڑگیاہے-

قابل ذکر اصلاحات مکمل کرنے والی والی ریاستیں اپنی مجموعی ریاستی گھریلو مصنوعات (جی ایس ڈی پی) میں 0.25 فیصد تک اضافی کریڈٹ کے اہل ہوجاتی ہیں - اس نظام کے تحت راشن کارڈ ہولڈر ملک میں کہیں بھی راشن شاپ سے اپنا حصہ راشن لے سکتے ہیں -

وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہاکہ ان 17 ریاستوں کو محکمہ اخراجات کے ذریعہ اضافی 37600 کروڑ روپے ادھار لینے کی اجازت دی گئی ہے- ون نیشن ون راشن کارڈ سسٹم کے نفاذ سے قومی فوڈ سکیورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) کے مستفید افراد کو ملک میں کہیں بھی مناسب قیمت کی دکانوں (ایف پی ایس) پر راشن کی دستیابی یقینی بنتی ہے-خاص طور پر مزدور، یومیہ الاؤنس ملازمین، کوڑااٹھانے والوں، سڑک پررہنے والے، منظم اور غیر منظم شعبوں میں عارضی کارکن، گھریلو ملازمین مستفید ہوں گے-

اس نظام سے تارکین وطن مستفید افراد کو ملک میں کہیں بھی اپنی پسند کی فیئر الیکٹرانک پرائس سیل (ای -پی اوایس) سے خوراک کوٹہ حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے- کووڈ 19 وبا کے بعد پیدا ہونے والے بہت سے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے وسائل کی ضرورت کے پیش نظر حکومت ہند نے 17 مئی 2020 کو ریاستوں کی قرضوں کی حد کو اپنے جی ایس ڈی پی کے دو فیصد تک بڑھا دیا- جی ایس ڈی پی کا ایک فیصد ریاستوں کے ذریعہ شہری مرکز اصلاحات سے وابستہ تھا-


Share: